منگلورو:6؍فروری (ایس اؤ نیوز)منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لاکھوں روپئےمالیت کا سونا غیر قانونی طورسپلائی کئےجانے کے الزام میں کسٹم افسران نے ایک فرد کو گرفتارکرلیا ہے۔
گرفتارشدہ ملزم کی شناخت بینگرےکسبا کے رہنے والے محمد ارشد کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ارشد دبئی سے ائیر انڈیا کے ذریعے منگلورو پہنچا تھا۔ ہوائی اڈے پر کسٹم افسران کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طورپر سونا اسمگلنگ کرنے کا پتہ چلا تو افسران نے اس کواپنی تحویل میں لےکر الگ سے تلاشی لی۔افسران نے کل 31،73،920روپئے مالیت کا 664گرام سونا ضبط کیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ سونا پاؤڈر کے روپ میں تھا۔ جس کو گم سے ملا کر سپلائی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
کسٹم کے ڈی سی پروین کنڈی کسٹم ٹیم کی قیادت کررہےتھے۔ اس موقع پر افسران نریش کمار، بکرم چکرورتی وغیرہ موجود تھے۔